ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں جنسی ہراسانی کے الزام سے دل برداشتہ شخص نے کی خود کشی؛ لڑکی کے گھر لاش رکھ کر گھروالوں کا احتجاج

اُڈپی میں جنسی ہراسانی کے الزام سے دل برداشتہ شخص نے کی خود کشی؛ لڑکی کے گھر لاش رکھ کر گھروالوں کا احتجاج

Mon, 04 Jun 2018 19:14:17    S.O. News Service

اڈپی 4؍جون (ایس اونیوز)اپنے اوپر لگے جنسی ہراسانی کے الزام سے دل برداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی جس کے بعد لڑکے والوں نے الزام لگانے والی لڑکی کے گھر کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ایک لڑکی نے ایک مہینے پہلے کوٹا پولیس اسٹیشن میں سنتوش کنڈار(۲۹) نامی شخص پر جنسی ہراسانی کا کیس درج کیا تھا۔ اس کے بعد سے سنتوش لاپتہ ہوگیا تھا۔ اب ایک مہینے بعد کاڈور نامی مقام پر اس نے خودکشی کرلی۔ سنتوش کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ ایک نیک آدمی تھا۔ اس پر لڑکی نے جھوٹا الزام لگایا تھا جس سے و ہ بہت ہی دل برداشتہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے پولیس کے تحفظ میں لاش کو لڑکی کے گھر کے سامنے رکھ کر کافی دیر تک احتجاج کیا جبکہ خود کشی کی خبر عام ہوتے ہی لڑکی والے اپناگھر خالی کرکے کسی اور مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔


Share: